December 4, 2021

News

Willingways News

صبح سویرے چائے پینا صحت کیلئے کیسا ہے ؟ ماہرین کے تحقیق میں حیرت انگیز انکشافات

Courtesy: جاویدچودھری ڈاٹ کام

صبح کی چائے پینا تقریبا ہر شخص کے معمولات زندگی میں شامل ہے البتہ وہ افراد جو چائے کے بالکل شوقین نہیں ہوتے وہ صبح کی چائے بھی نہیں پیتے تاہم ماہرین نے اب اس کا ایک حیرت انگیز فائدہ بتا یا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق روز صبح کی چائے پینا بھولنے کے مرض سے تحفظ فراہم کرسکتا ہے۔سنگا پور کی یونگ لو لین اسکول آف میڈیسن میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق باقاعدگی سے صبح کی چائے بڑھاپے میں مختلف دماغی امراض جیسے ڈیمینشیا یا الزائمر کے خطرے میں 50 فیصد تک کمی کرسکتی ہے۔

ماہرین کا کہناہےکہ چائے کے پتوں میں شامل مختلف حیاتیاتی کیمیائی اجزا طویل المدتی فوائد دے سکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس کے فائدہ مند اثرات بڑھاپے میں ظاہر ہوتے ہیں۔یہ اجزا دماغ کی رگوں کو خرابی اور دماغی خلیات کو تنزلی کے عمل سے محفوظ رکھتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے ان نتائج کو مزید پرکھنے کے لیے مزید وسیع پیمانے پر تحقیق اور معلومات اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے۔