October 27, 2021

News

Willingways News

دوآئی ایم آئی نمبرز رکھنے والے موبائل فونز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری ،31اگست تک کی مہلت دیدی گئی

Courtesy: جاویدچودھری ڈاٹ کام

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے دوآئی ایم آئی نمبرز رکھنے والے موبائل فونز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کر دیا ۔ پی ٹی اے کی جانب سے دونوں آئی ایم ای آئی نمبرز کو رجسٹرڈ کروانا لازم قرار دیا گیاہے۔ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایک آئی ایم آئینمبر رجسٹرڈ ہونے اور دوسرا نہ ہونے پر موبائل فون بند کر دیا جائے گا ۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایسی تمام موبائل ڈیوائسز کو 31 اگست سے پہلے رجسٹرڈ کیا جاِئے۔ 31 اگست کے بعد ایسی تمام ڈیوائسز کو بند کر دیاجائے گا۔ صارفین آئی ایم ای آئی نمبر چیک کر کے تصدیق کر لیں۔