Courtesy: جاویدچودھری ڈاٹ کام

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ اچھا کوچ بننے کیلئے سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو اپنی شخصیت مزید مضبوط بنانی ہوگی۔ایک انٹرویو میں محمد وسیم نے کہاکہ مصباح سیدھے سادھے انسان ہیں اور ایک کامیاب کپتان تھے تاہم انہوں نے ضرورت پیش آنے پر بھی اس طرح کی اتھارٹیقائم نہیں کی جو ٹیم کیلئے ضروری ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر انہیں چیف سیلیکٹر اور کوچ عہدہ دیا جاتا ہے تو انہیں ایک مضبوط شخصیت بنانی پڑے گی۔یاد رہے کہ مصباح نے اپنی کپتانی میں پاکستان کو 24 ٹیسٹ میچوں میں کامیابی
دلوائی جبکہ 87 ون ڈے میچوں میں پاکستان 45 میں کامیاب جبکہ 39 میں ناکام رہا۔