Courtesy: جاویدچودھری ڈاٹ کام

کمپیوٹر اور سافٹ وئیر انڈسٹری میں بھی پاکستانی کسی سے کم نہیں ہیں۔ مائیکروسافٹ سائبرسکیورتی ریسرچ کی لسٹ میں چوتھے نمبر پر آنے والے بہاولپور کے نوجوان اشعر جاوید کا کہنا ہے کہ حکومت سہولتیں دے تو ملک کو آئی ٹی کے شعبے میں نمبر ون بنا سکتے ہیں۔بہاولپور سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے مائیکرو سافٹ کی سائبرسکیورٹی ریسرچ لسٹمیں اپنا نام درج کرا لیا ہے۔

اشعر جاوید کو دنیا میں چوتھے نمبر کا ماہر قرار دیا گیا ہے۔اشعر کے والدین کا کہنا ہے کہ حکومت اگر سرپرستی کرے تو ہمارا بیٹا ملک و قوم کانام روشن کرسکتاہے۔اشعرجاوید اسکالرشپ پرجرمنی میں ڈاکٹریٹ کرنے کے بعد ان دنوں جرمنی میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں، انکا کہنا ہے کہ مواقع ملیں توپاکستان کوآئی ٹی میں نمبرون بنائیں گے۔