Courtesy: اردوپوانٹ

مشرقی چین کی ایک یونیورسٹی نے موٹے طلباء کے لیے ایک ہنگامی کورس پیش کیا ہے۔ اس کورس میں شمولیت اختیار کرنے والے موٹے طلباء کو اپنےاصل وزن کا 7 فیصد کم کرنے پر ایک کریڈٹ دیا جائے گا۔ وزن میں کمی کا یہ کورس نانجنگ ایگریکلچر یونیورسٹی ، جیانگسو نے پیش کیا ہے۔ اس کورس میں طلباء ہلکی پھلکی ورزشوں سے اپنا وزن کم کر سکیں گے۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن

انسٹرکٹر زہو چوانفو نے بتایا کہ اس کورس میں غذائی ماہرین طلباء کو خوراک کے حوالے سے بھی رہنمائی دیں گے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس یونیورسٹی میں 12 فیصد طلباء کا وزن کافی زیادہ ہے جسے کم کرنے کے لیے وہ اکثر غلط طریقے استعمال کرتے تھے لیکن اس کورس میں طلباء کو بہتر رہنمائی مل رہی ہے۔