Courtesy: اردوپوانٹ

جو معاشرے دین سے دور ہیں ان کا حال جانورں سے بدتر ہے، پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبد اللہ عواد الجہنی نے کہا ہے کہ اسلام خیر کا دین ہے ، اس کے خلاف سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتیں ، جو معاشرے دین سے دور ہیں ان کا حال جانورں سے بدتر ہے ۔امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سعودی عرب سے آپکے پاس نیک خواہشات لیکر پیش ہوا ہوں۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کی امت کے حوالے سے سب سے زیادہ خدمات کی ہیں۔ امام کعبہ نے کہا کہ اسلام مکمل دین ہے اور خیر کا دین ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دین کے خلاف سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اخلاق کا دین ہے اس نبی ﷺ کا دین ہے جو اخلاق کے اعلی عہدہ پر فائز تھے۔ انہوں نے کہا کہ جو معاشرے دین سے دور ہیں انکا حال جانوروں سے بدتر ہوا ہے۔امام کعبہ نے اپنے خطاب میں احادیث مبارکہ کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اللہ پاک ہمیں ہدایت کے راستے پر قائم رکھے۔ امام کعبہ سے قرآن پاک کی آیات کی تلاوت بھی کی۔