Courtesy: ڈیلی پاکستان

سابق وزیراعظم نواز شریف ناساز طبیعت کے باعث آج کوٹ لکھپت جیل میں پارٹی رہنماؤں و کارکنان سے ملاقات نہیں کریں گے۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن

کوٹ لکھپ جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج ملاقات کا دن ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور دیگر اہل خانہ ان سے جیل میں ملاقات کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف طبعیت کی ناسازی کی وجہ سے ملاقاتیوں کی فہرست میں شامل پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے ملاقات نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں دی گئی 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔