Courtesy: ڈیلی پاکستان

پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر دو بھارتی طیارے گرائے اور ایک پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا جسے وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیر سگالی اور امن کے قیام کیلئے فوری رہاکرنے کا اعلان کیا ۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن

وزیراعظم عمران خان کے اعلان نے بین الاقوامی دنیا کے دل جیت لیے تاہم اس دورا ن بھارتی پائلٹ کے ساتھ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے مہمان کی طرح نہایت بہترین سلوک کیا جس کا انہوں واپس جاتے ہوئے بھی اظہار کیا ۔

سیکیورٹی فورسز کی زیر حراست ابھی نندن کو چائے پیش کی گئی اور ساتھ ہی ان سے کچھ سوالات بھی کیے گئے جس کی ویڈیو بھی جاری کی گئی تاہم اس ویڈیو میں دیگر سوالات کے علاوہ جب ابھی نندن سے پوچھا گیا کہ چائے کیسی ہے ؟ تو انہوں نے اسے بہترین قرار دیا ۔

بھارتی پائلٹ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوئی اور اس سے متاثر ہو کر رحیم یار خان کے ایک ” خان ٹی سٹال “ نے اپنی تشہیر کیلئے ایسے طریقے سے استعمال کر لیا کہ پاکستان تو کیا بارڈر میں بھی اس کی دھوم مچ گئی ۔

سوشل میڈیا پر جاری معلومات کے مطابق پنجاب کے شہر ’ رحیم یار خان ‘ میں خان ٹی سٹال نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی تصویر کے ساتھ اپنی چائے کی دکان کا بینر چھپوایا اور اس پر شعر بھی کر درج کیا ۔

ضرور پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے پی ایس ایل کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا ،پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر آگئی
تشہیر کرنے والے ادارے بھی خان ٹی سٹال کی اس مہارت پرعش عش کر اٹھے ہیں ، خان ٹی سٹال کے بینر پر ابھی نندن کی چائے پیتے ہوئے تصویر درج ہے اور ساتھ میں شعر لکھا گیاہے کہ ”ایسی چائے کہ دشمن کو بھی دوست بنائے “۔چائے والے کی اس وقت انٹر نیٹ پر دھوم مچ گئی ہے اور دو ر دور سے لوگ اس کے پاس چائے پینے کیلئے پہنچ رہے ہیں ۔

وجاہت کاظمی نامی صارف نے خان ٹی سٹال کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ اس پاکستانی انکل کے پر تشہیر کی کمال مہارت ہے ‘‘۔


بھارتی صارف رام سبرامنیم نے بھی ٹی سٹال کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ ٹی سٹال پاکستان میں ہے لیکن ابھی نندن کہاں ہے ۔‘‘


پاکستان کے سینئر صحافی روف کلاسرا نے بھی میدان میں اینٹری ماری اور سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائر ل ہونے والی ٹی سٹال کی تصویر کو شیئر کیا۔