Courtesy: ایکسپریس

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ حکومت کے مقامی قرضوں اور واجبات کا حجم بڑھ کر17537ارب روپے ہوگیا ہے۔رواں مالی سال میں جولائی سے ستمبر کے دوران مقامی قرضوں اور واجبات میں1 ہزار121 ارب کا اضافہ ہوا۔ حکومت کے مقامی قرض اور واجبات یومیہ 6 ارب روپے بڑھے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کے قرض اور واجبات30 جون 2018 تک 16 ہزار 416 ارب روپے تھے۔ دسمبر 2017 تک قرض اور واجبات کا حجم 15ہزار 437 ارب روپے تھا۔ ایک سال میں حکومت کے قرضوں اور واجبات میں21 سو ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن