Courtesy: جاویدچودھریڈاٹکام

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں 60 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال 2018-19ء کے ابتدائی 5 ماہ ( جولائی تا نومبر 2018-19ء) کے دوران پیٹرولئیم مصنوعات کی برآمدات میں 60.84فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 2018-19ء کے ابتدائی 5 ماہ ( جولائی تا نومبر 2018-19ء) کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات سے21کروڑ 67لاکھ ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ کمایا گیا۔ گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے ابتدائی 5 ماہ ( جولائی تا نومبر 2017-18ء) کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات کا حجم 13کروڑ 47لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق خام تیل کی برآمدات میں 97.39 فیصد کا اضافہ ہوا، جس کی برآمدات کا حجم گزشتہ سال کے 5 کروڑ 27 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 10کروڑ 41لاکھ ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں 27.80 فیصد کا اضافہ ہوا۔