Courtesy: ڈیلی پاکستان

حکومت نے پنجاب میں 2 نئی ٹیکنیکل ایجوکیشن یونیورسٹیاں بنانے کافیصلہ کیا ہے ،نئی یونیورسٹیاں ڈیرہ غازی خان اورراولپنڈی میں بنائی جائیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے بے گھر اور بے سہارا افراد کیلئے شیلٹر ہاﺅس تعمیر ، نوجوانوں کیلئے قرض سکیم کے اعلان کے بعد تعلیمی شعبے میں اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ،صوبائی حکومت پنجاب میں 2 نئی ٹیکنیکل ایجوکیشن یونیورسٹیاں قائم کریگی،نئی یونیورسٹیاں ڈیرہ غازی خان اورراولپنڈی میں بنائی جائیں گی،دونوں یونیورسٹیاں 6 ارب روپے کی لاگت سے قائم ہوں گی۔وزیر انڈسٹریز نے کہاہے کہ نئی یونیورسٹیوں کیلئے قانون سازی جلدہوگی۔

اگر آپ سوچتے ہیں کوئی کمپنی خرد برد اور کرپشن سے پاک ہے تو یہ آپ کا وہم ہے- اگر آپ سمجھتے ہیں کہ فراڈ اور ہیرا پھیری کا کچھ نہیں کیا جا سکتا تو یہ آپ کا وسوسہ ہے" ، ڈاکٹر صداقت علی بتاتے ہیں دو سنہری روئیے جو کمپنیوں میں کرپشن، خرد برد اور ہیرا پھیری کا خاتمہ کر دیتے ہیں۔