Courtesy: ڈیلی پاکستان

چہرے پر چھائیوں اور آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں سے پریشان ہیں تو اب مزید پریشان مت ہوں کیونکہ پریشانی سے اس مسئلے میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہی کرے گی۔ کرنے کا کام یہ ہے کہ اس مسئلے سے جان چھڑانے کی سوچئے، بلکہ زیادہ سوچ بچار کی بھی ضرورت نہیں کیونکہ آپ کے گھر میں ہی وہ قدرتی چیزیں موجود ہیں جن میں اس مسئلے کا حل پوشیدہ ہے۔ماہرین صحت بتاتے ہیں کہ چہرے پر چھائیوں اور دھبوں کا مسئلہ خواتین میں عام پایا جاتا ہے جبکہ مرد بھی اس سے محفوظ نہیں ہیں۔ ان سیاہ حلقوں کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں ذہنی دباﺅ، نیند کی کمی، ہارمون کی گڑبڑ، غیر صحت مند طرز زندگی،ناقص خوراک وغیرہ شامل ہیں۔

اگر آپ سوچتے ہیں کوئی کمپنی خرد برد اور کرپشن سے پاک ہے تو یہ آپ کا وہم ہے- اگر آپ سمجھتے ہیں کہ فراڈ اور ہیرا پھیری کا کچھ نہیں کیا جا سکتا تو یہ آپ کا وسوسہ ہے" ، ڈاکٹر صداقت علی بتاتے ہیں دو سنہری روئیے جو کمپنیوں میں کرپشن، خرد برد اور ہیرا پھیری کا خاتمہ کر دیتے ہیں۔

اگرچہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے بازار میں ادویات اور کیمیکل سے بھرپور کئی طرح کے اجزاءدستیاب ہیں لیکن اکثر ان سے فائدے کی بجائے نقصان ہوتا ہے۔ اس ضمن میں سب سے مفید چیزیں وہ ہیں جو آپ کے گھر میں ہی دستیاب ہیں اور یہ کئی طرح کی ہیں۔ضرور پڑھیں: وسیم اکرم سے پیار میں ناکامی کے بعد بالآخر سشمیتا سین نے بھی شادی کا فیصلہ کرلیا، 42 سالہ اداکارہ کے دولہا کی عمر کتنی ہے؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا کیونکہ ۔۔۔

مثال کے طور پر ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیاہ حلقوں سے نجات پانے کے لئے ٹماٹر بہت مفید ہے۔ ٹماٹر کا رس ایک چمچ لے کر اس میں لیموں کے رس کا ایک چمچ مکس کرلیں اور 10منٹ تک اسے جلد پر لگا رہنے دیں اور پھر پانی سے دھوڈالیں۔ یہ عمل دن میں دو بار کریں۔ ٹماٹر کے جوس کو لیموں کے رس میں مکس کرکے آپ پی بھی سکتے ہیں اس کا بھی بہت فائدہ ہوگا۔اسی طرح یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آلو کا رس نکال کر روئی کے ذریعے اسے جلد پر لگانے سے بھی سیاہ حلقوں میں کمی آتی ہے۔ آلو کے رس میں بھیگی ہوئی روئی کو تقریباً 10منٹ تک جلد پر لگارہنے دیں اور پھر اسے ہٹا کر جلد کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ اور ٹی بیگ کے ذریعے بھی آپ سیاہ حلقوں اور چھائیوں سے نجات پاسکتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے گرین ٹی کے ٹی بیگ کو پانی میں رکھ کر اسے فریج میں رکھیں تاکہ یہ اچھی طرح ٹھنڈا ہوجائے۔ پھر اسے نکال کر متاثرہ جلد پر رکھیں۔ یہ عمل چند دنوں تک جاری رکھیں گے تو نتائج ظاہر ہونا شروع ہوجائیں گے۔