Courtesy: ڈیلی پاکستان

اِدھر تو یہ حال ہے کہ اچھے بھلے انسانوں کے پاس پھوٹی کوڑی نہیں، اور جن بیچاروں نے پیٹ کاٹ کر کچھ بچایا اُن کے اکاﺅنٹ بھی بدبخت ہیکر خالی کر رہے ہیں، مگر اُدھر ذرا یک نظر امیر ممالک کے خوش قسمت جانوروں پر تو ڈالئے۔ ان میں سے کئی تو ایسے ہیں جن کی ذاتی دولت لاکھوں، کروڑں نہیں بلکہ اربوں میں ہے، اور زندگی کی ایسی ایسی آسائشیں انہیں دستیاب ہیں کہ جن کا تصور ہمارے ہاں کے امراءمیں بھی نہیں پایا جاتا ۔ ضرور پڑھیں: ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس میں سپریم کورٹ کے 7.91 کروڑ ادا کرنے کے حکم پر پرویز رشید بھی میدان میں آگئے، دوٹوک اعلان کردیادنیا میں کئی ایسے وی آئی پی جانور موجود ہیں، جن میں کتے ، بلیاں ، ایک ریچھ اور حتیٰ کہ ایک مرغی بھی شامل ہے جنہوں نے فلموں میں کام کر کے کروڑوں اربوں کی دولت جمع کرلی ہے، اور ایک آدھ ایسے بھی ہیں جنہیں اُن کی دولت وراثت میں ملی ہے۔

اگر آپ سوچتے ہیں کوئی کمپنی خرد برد اور کرپشن سے پاک ہے تو یہ آپ کا وہم ہے- اگر آپ سمجھتے ہیں کہ فراڈ اور ہیرا پھیری کا کچھ نہیں کیا جا سکتا تو یہ آپ کا وسوسہ ہے" ، ڈاکٹر صداقت علی بتاتے ہیں دو سنہری روئیے جو کمپنیوں میں کرپشن، خرد برد اور ہیرا پھیری کا خاتمہ کر دیتے ہیں۔