Courtesy: ڈیلی پاکستان

کوکا کولا پئیں اور اس کے خالی کین کو اپنی گاڑی کی حفاظت کے لئے استعمال کریں، یہ کوئی مذاق نہیں بلکہ بغیر چابی کے سٹارٹ ہونے والی گاڑی کے مالکان کے لئے واقعی حقیقت پر مبنی خوشخبری ہے۔ اور اگر آپ کوکاکولا کے پرستار نہیں تو بھی کوئی مسئلہ نہیں، کسی بھی مشروب کا خالی کین استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ سوچتے ہیں کوئی کمپنی خرد برد اور کرپشن سے پاک ہے تو یہ آپ کا وہم ہے- اگر آپ سمجھتے ہیں کہ فراڈ اور ہیرا پھیری کا کچھ نہیں کیا جا سکتا تو یہ آپ کا وسوسہ ہے" ، ڈاکٹر صداقت علی بتاتے ہیں دو سنہری روئیے جو کمپنیوں میں کرپشن، خرد برد اور ہیرا پھیری کا خاتمہ کر دیتے ہیں۔

میل آن لائن کے مطابق ایڈم فارمیلو نامی شہری نے اپنی ایک ویڈیو میں عملی طور پر ثابت کر دکھایا ہے کہ ریلے ڈیوائس سے آنے والے سگنل کو کیسے روکا جا سکتا ہے۔ اس ڈیوائس کو ہی چابی کے بغیر سٹارٹ ہونے والی گاڑیاں چوری کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، یعنی اس کے سگنل کو ناکام بنا دیا تو سمجھیں آپ نے اپنی گاڑی کو محفوظ کر لیا۔ ایڈم نے اپنی گاڑی کی چابی کوک کے ایک کین میں رکھ دی اور اس کے بعد اپنی فورڈ کار کو سٹارٹ کرنے کی کوشش کی لیکن معلوم ہوا کہ ایلومینیم کی تہہ میں سے سگنل کا گزرنا اور چابی کو ڈیٹیکٹ کرنا ممکن نہیں تھا۔ جب گاڑی اور چابی کے درمیان سگنل کا تبادلہ ہی نہیں ہو گا تو گاڑی سٹارٹ کیسے ہو گی۔