Courtesy: ایکسپریس

پاکستان میں قطر کے سفیر سقر بن مبارک المنصوری نے ایف بی آر کے اعلی ترین حکام سے ملاقات کر کے انہیں کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے پکڑی گئی گاڑیوں کے حوالے سے قطری حکومت کے موقف سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن

ذرائع کے مطابق پاکستان میں قطر کے سفیر نے دو روز قبل ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں اعلی سرکاری حکام سے ملاقات کی ہے جس میں انھوں نے گزشتہ ہفتے کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے پکڑی گئی قطری گاڑیوں کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ علاوہ ازیں قانونی طور پر امپورٹ کی گئی گاڑیوں کے خلاف مشکوک اور جانبدارانہ کارروائی پر قطری حکومت کی تشویش اورتحفظات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔