Courtesy: اردوپوانٹ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ محمد اسد سندھو کی زیر صدارت ڈینگی تدارک اور خسرہ مہم کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے محکمہ ہیلتھ کے افسران نے بتایا کہ رواں سال کے دوران اب تک ڈینگی کا کوئی کنفرم کیس رپورٹ نہیں ہوا تا ہم ڈینگی سرویلنس کے دوران 580مشتبہ کیسز اور 9پروبیبل کیسز سامنے آئے ہیں ۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ نیک نیتی کے ساتھ اس قومی فریضے کو سرانجام دیں ۔ضلع کونسل ‘میونسپل کمیٹیزاور دیگر ادارے ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں تا کہ عوام النا س کو اس موذی مرض سے بچایا جا سکے ۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ مل کر ڈینگی سرویلنس کے حوالے سے جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیں ۔

علاوہ ازیں خسرہ مہم کے حوالے سے محکمہ صحت کے افسران نے بتایا کہ یہ 12روزہ ایک خصوصی مہم ماہ اکتوبر 2018ء میں منعقد ہو گی جس میں 6ماہ سے 7سال تک کے بچوں کو خسرہ سے بچائو کے انجیکشن لگائے جائیں گے ۔ اس مقصد کیلئے ضلع بھر میں ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو مخصوص جگہوں پر کیمپس لگا کر بچوں کو خسرہ سے بچائو کے انجیکشن لگائیں گی ۔