Courtesy: ڈیلی پاکستان

ضعیف العمری میں جہاں لوگ دیگر کئی طبی مسائل کا شکار ہوتے ہیں وہیں گر کر ہڈیاں تڑوانے کی شرح میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ بڑھاپے میں آپ کی ہڈیاں محفوظ رہیں تو فوری طور پر شادی کر لیجیے، کیونکہ ایک تحقیق میں ماہرین نے بتایا ہے کہ شادی نہ کرنے والوں کی نسبت شادی شدہ لوگوں کی بڑھاپے میں ہڈیاں ٹوٹنے کے امکانات 50فیصد کم ہوتے ہیں۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے اس تحقیق میں 50سال سے زائد عمر کے ایسے ہزاروں افراد کی ازدواجی حیثیت اور خوانگی زندگی کا تجزیہ کیا جو ہڈیاں ٹوٹنے کے باعث ہسپتال آئے تھے۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن

رپورٹ کے مطابق تجزئیے کے نتائج میں معلوم ہوا کہ ”شادی شدہ مردوں میں بڑھاپے میں ہڈیاں ٹوٹنے کے امکانات 50فیصد جبکہ شادی شدہ خواتین میں 30فیصد کم ہوتے ہیں۔“تحقیقاتی ٹیم کے رکن اور سوئٹزرلینڈ کے زیورخ یونیورسٹی ہسپتال کے ڈاکٹر ہیکی بیسکوف فراری کا کہنا تھا کہ ”اس کی وجہ یہ ہے کہ شادی شدہ افراد میں ہڈیاں ٹوٹنے کے امکانات اس لیے کم ہوتے ہیں کہ ان کی دیکھ بھال کرنے کے لیے ان کی شریک حیات موجود ہوتی ہے۔ وہ انہیں اچھا کھانا کھلاتی ہے جس سے ان کی صحت بہتر رہتی ہے۔ اس کے علاوہ بڑھاپے میں بھی انہیں آسرا دستیاب رہتا ہے۔ اس کے برعکس شادی نہ کرنے والے افراد ناقص خوراک کی وجہ سے صحت کے دیگر مسائل کے ساتھ ہڈیوں کی خستہ حالی کا بھی شکار ہوتے ہیں اورگھر پر ان کی دیکھ بھال کرنے والا بھی کوئی نہیں ہوتا۔“