Courtesy: ڈیلی پاکستان

سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی طرف سے این اے 202 قمبر شہداد کوٹ سے 3 کاغذات نامزدگی فارم لینے کا انکشاف ہوا۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے پی پی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ دستاویزات کے مطابق آصفہ بھٹوکیلئے پرویزاحمد،منصورعلی اورمحمدصادق نے آراوسے نامزدگی فارم لیے،لیکن آصفہ بھٹوکی عمر25سال سے چندماہ کم ہونے پرنامزدگی فارم جمع نہیں کرائے گئے اوراین اے 202 پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آفتاب شعبان میرانی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق آصفہ بھٹوکی عمر25سال ہونے پرآفتاب شعبان میرانی3سے4ماہ میں نشست سے مستعفی ہوجائینگے اورانہیںاین اے202 سے ضمنی انتخاب میں منتخب کرایا جائیگا۔واضح رہے کہ قومی یا صوبائی اسمبلی کا امیدوار ہونے کےلئے کم از کم عمر کی حد 25 سال مقررہے۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن