Courtesy: اردوپوانٹ

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر سر رچرڈ ہیڈلی کینسر میں مبتلا ہو گئے ہیں ، ان کی کیموتھراپی جلد شروع کی جائے گی ۔سر رچرڈ ہیڈلی کی اہلیہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ ماہ چیک اپ کے دوران یہ تشخیص ہوا کہ سر رچرڈ ہیڈلی کو آنتوں کا کینسر ہے تاہم ٹیومر کو ختم کرنے کے لیئے سرجری کی جا چکی ہے ۔ان کی ہلیہ نے بتایا کہ آپریشن کامیاب رہا ہے ،سرجری کے بعد وہ بہتری کی جانب گامزن ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ احتیاطی طور پر اب ان کی کیموتھراپی کے عمل کا جلد ہی آغاز کیا جا رہا ہے ، پر امید ہیں کہ وہ جلد مکمل صحت یاب ہو جائیں گے ۔۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن