Courtesy: اردوپوانٹ

مریم نواز کے صاحبزادے کو قومی ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کو پاکستان کی پولو ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ جنید صفدر نے لندن میں برطانیہ کی پولو ٹیم کیخلاف پاکستان کے طالب علموں کی پولو ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دیے۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن

یہ پہلا موقع تھا کہ پاکستان کے طالب علموں کی پولو ٹیم کسی بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لینے میں کامیاب ہوئی۔ تاہم بھرپور مقابلے کے بعد برطانیہ کی ٹیم پاکستان کی ٹیم کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی۔ اس موقع پر جنید صفدر کا کہنا تھا کہ انہیں بین الاقوامی سطح کے مقابلے مین شرکت کرکے خوشی ہوئی۔ ان کی کوشش ہے کہ وہ برطانیہ کی پولو ٹیم کو دورہ پاکستان کیلئے راضی کرنے میں کامیاب ہوجائیں۔