Courtesy: اردوپوانٹ

سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان جانے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا ہے، جانے یا نہ جانے کا فیصلہ چند دنوں بعد کروں گا۔ پاکستان واپس جانے کے محرکات پر ابھی غور کر رہا ہوں۔ گزشتہ روز ایک خلیجی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان جانے کا بھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن

پاکستان واپس جانے کے محرکات پر غور کر رہا ہوں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ آئندہ چند دنوں میں کروں گا۔ پرویز مشرف نے پاکستان واپس جانے کے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ سوال ملین ڈالر سوال ہے۔ پرویزمشرف کے ترجمان ڈاکٹر احمد نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر نے سپریم کورٹ کے حکم پر پاکستان واپس جانے یا نہ جانے کا فیصلہ ہیں کیا۔ پرویزمشرف اپنے وکیل سے بات کر رہے ہیں اور ان کا علاج بھی چل رہا ہے اور ساتھ سکیورٹی کا بھی معاملہ ہے۔ عدالت سے عید کی چھٹیوں تک مہلت مانگیں گے۔۔