Courtesy: اردو پوانٹ

تقریباً پانچ دہائی پہلے ادھار لی گئی کتاب سان فرانسسکو کی پبلک لائبریری کو واپس مل گئی ہے۔مصنف الڈریج کلیور کی کتاب “Soul On Ice” 9 دسمبر 1970ء کو یوریکا ویلی برانچ سے جاری کی گئی تھی ۔ اب یہ کتاب 47 سال، 4 ماہ اور 29 دن بعد لائبریری میں واپس جمع کروا دی گئی ہے۔لائبریری میں دیر سے کتاب جمع کروانے کے جرمانے کی حد اگر 10.01 ڈالر نہ ہوتی تو یہ جرمانہ 1,731.70 ڈالر ہو چکا ہوتا۔ سان فرانسسکو کرونیکل سے پتہ چلا ہے کہ صفحات کتاب کی جلد سے علیحدہ ہو چکے ہیں اور ٹائٹل والے صفحہ پر سوراخ ہو چکا ہے۔پچھلے سال ایک دوسری لائبریری میں ایک شخص نے اپنے دادا کی ادھار لی ہوئی کتاب Forty Minute Late کو 100 سال بعد واپس کیا تھا۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن