Courtesy: اردو پوانٹ

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) متحدہ عرب امارات کے ولہ عہد شیخ خلیفہ بن زید ال نہیان کے 935 مجرموں کی رمضان المبارک کی خوشی رہائی کا حکم جاری کرنے کے بعد شارجہ کے حکمران اور سپریم کونسل کے ممبر ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد ال قاسمی نے بھی رمضان المبارک کی خوشی میں مختلف قومیت کے 304 مجرموں کی رہائی کا حکم جاری کر دیا ہے ۔ شارجہ پولیس کے کمانڈر ان چیف میجر جنرل سیف الزیری الشمسی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شارجہ حکمران کے اس فیصلے سے رمضان کا مقدس مہینہ کئی لوگوں کی زندگی کی ایک نئی شروعات کو باعث بنے گا ۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن

انہوں نے مزید کہا کہ وہ انکے اس فیصلے کا نہایت خوشی سے خیر مقدم کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے صدر ولی عہد شیخ خلیفہ بن زید ال نہیان مختلف جرائم میں سزا یافتہ 935 مجرموں کو رمضان المبارک کے شروع میں رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔مزید تفصیلات کے مطابق مقامی ذرائع سے حاصل ہونے والی رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر ولی عہد شیخ خلیفہ بن زید ال نہیان نے ان قیدیوں کو رمضان کی خوشی میں رہا کیا اور انکو اپنی زندگی کی نئی شروعات کرنے کا ایک نیا موقع فراہم کیا ہے ۔متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کی کمیٹی کا اجلاس متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں 15 مئی کو بیٹھے گا ۔ اس اجلاس کے بعد متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے شروع ہونے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔