Courtesy: اردو پوانٹ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) بولی وڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ اور دبنگ ہیرو سلمان خان ماضی میں بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں، تاہم طویل عرصے وہ ایک ساتھ نظر نہیں آئے۔ اطلاعات ہیں کہ عامر خان نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ سلمان خان ان کے ساتھ آنے والی فلم میں کام کریں۔۔مسٹر پرفیکشنسٹ چاہتے ہیں کہ آنے والی میگا بجٹ فلم ’مہابھارت‘ میں ان کے ساتھ پہلی بار دپیکا پڈوکون، دوسری بار امیتابھ بچن اور دوسری بار سلمان خان کام کریں۔لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ تاحال اس فلم کی پروڈکشن کمپنی،، ہدایت کار اور پروڈیوسر کے حوالے سے کوئی خبر نہیں۔دکن کیرونیکل کے مطابق سلمان خان اور عامر خان کے انتہائی قریبی فلم ساز نے بتایا کہ مسٹر پرفیکشنسٹ چاہتے ہیں کہ دبنگ ہیرو ’مہا بھارت‘ میں ’ بھگوان کرشنا‘ کا کردار ادا کریں۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن

سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ 2014 کی جنوبی کوریا کی فلم ’اوڈ ٹو مائے فادر‘ کی کہانی پر مبنی ہے، جس میں ان کے ساتھ پریانکا چوپڑا ایکشن میں نظر آئینگیعامر خان کی فلم ’مہا بھارت‘ کی کہانی ہندو مذہب کے گرد گھومے گی، جس میں ’رام اور ‘راون‘ سمیت دیوی دروپدی کے کردار کو بھی دکھایا جائے گا۔اسی طرح عامر خان چاہتے ہیں کہ ’مہا بھارت‘ میں امیتابھ بچن ’دھری ترشترا‘ کا کردار ادا کریں۔اگر عامر خان کی خواہشات کے مطابق دپیکا پڈوکون اور سلمان خان ان کے ساتھ کام کرنے پر راضی ہوجاتے ہیں تو یہ تینوں اداکاروں کی پہلی فلم ہوگی۔جب کہ عامر اور سلمان خان کی 24 سال بعد پہلی فلم ہوگی، اس سے قبل دونوں اداکار 1993 میں ریلیز ہونے والی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔اسی طرح اگر امیتابھ بچن بھی ان کے ساتھ کام کرنے پر راضی ہوجاتے ہیں تو یہ سلمان، عامر، امیتابھ اور دپیکا پڈوکون کی بھی ایک ساتھ پہلی فلم ہوگی۔۔