Courtesy: اردو پوانٹ

گوگل نے ٹاک ٹو بکس( Talk to Books ) نامی مصنوعی ذہانت کے ایک نئے پراجیکٹ کو متعارف کرایا ہے۔ اس میں گوگل صارفین کے تمام سوالوں کے جوابات کتابوں سے تلاش کر کے دے گا۔ گوگل سرچ کے برعکس ٹاک ٹوبکس میں آپ جملوں کی صورت میں سوالات پوچھ سکتے ہیں اور یہ سوال کو انسانوں کی طرح سمجھ کر جواب دیتا ہے۔
گوگل کا یہ ٹول محققین، کتابی کیڑوںاور مختلف موضوعات پر اپنا علم بڑھانے والوں کی خاصی مدد کرے گا۔
گوگل ٹاک ٹو بکس سے جب بھی آپ کوئی سوال پوچھیں گے تو یہ آپ کے سوالیہ جملے کو اپنے پاس موجود ایک لاکھ کتابوں میں تلاش کرے گا اور اس سے متعلق پیراگرافس آپ کے سامنے ظاہر کر دے گا۔ اس ٹول کو متعارف کرانے والے رے کزویل کا کہنا ہے کہ یہ ٹول کی ورڈز سرچ کا متبادل نہیں ہے۔یہ ٹول معنوی تلاش کا استعمال کرتا ہے۔ معنوی تلاش میں یہ ٹول کی ورڈز یا جملے کی بجائے سوال کا مطلب سمجھ کر تلاش کرتا ہے۔
گوگل ٹاک ٹو بکس بنانے والی ٹیم نے ہی پچھلے سال جی میل میں سمارٹ رپلائی کا فیچر متعارف کرایا تھا، جو ای میل کے حصے کر کے ان کے مطابق پہلے سے ہی جوابات تجویز کرتا ہے۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن