Courtesy: ڈیلی پاکستان

جنوبی افریقہ میں پولیس نے کہاہے کہ کروگر نیشنل پاک کے قریب شیروں کے ایک مشتبہ غیرقانونی شکاری کو شیروں نے کھا لیا ہے۔جانوروں نے تقریباً تمام جسم کھا لیا تاہم جسم کا کچھ حصہ ایک گیم پارک سے ہفتہ وار چھٹیوں کے دنوں میں ملا۔میڈیارپورٹس کے مطابق لمپوپو پولیس کے ترجمان موئٹشے نگوئپے نے بتایا کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ وہ شخص گیم پارک میں غیرقانونی شکار کر رہا تھا ۔جب شیروں نے حملہ کیا اور اسے ہلاک کر دیا۔وہ اس کا جسم کھا گئے، تقریباً پورا جسم، اور صرف اس کا سر اور کچھ باقیات بچی ہیں۔جنوبی افریقی ویب سائٹ کے مطابق پولیس تاحال ہلاک ہونے والے شخص کو شناخت نہیں کر سکی۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن

اس کے جسم کے قریب سے ایک بھری ہوئی شکاری بندوق اور گولیاں بھی ملی ہیں۔خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کے صوبہ لمپوپو میں حالیہ برسوں میں شیروں کے غیرقانونی شکار میں اضافہ ہوا ہے۔شیروں کا جسم بعض اوقات افریقہ اور دیگر ممالک میں روایتی ادویات بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔جنگلی حیات کے تحفظ کی تنظیم بورن فری فاونڈیشن کا کہنا ہے شیروں کی ہڈیوں اور جسم کے دیگر حصوں کی جنوبی مشرقی ایشیا میں مانگ میں اضافہ ہورہا ہے، جہاں بعض اوقات انھیں چیتوں کی ہڈیوں کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔جنوری 2017 میں لمپوپو میں تین نر شیروں کی لاشیں ملی تھیں جنھیں زہر دے کر ہلاک کیا گیا تھا اور ان کے سر اور پنجے کٹے ہوئے تھے۔