Courtesy: ڈیلی پاکستان

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر)محمد صفدر نے صحافی کے سوال ”لودھراں الیکشن سے متعلق کیاکہیں گے؟ “نے کہاہے کہ لودھراں میں الیکشن کانتیجہ نہیں،عوامی عدالت کافیصلہ آیاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبول رہنمااپنی رٹ پٹیشن عوامی عدالت میں لے کرگیا،لودھراں کافیصلہ کسی لارجربنچ کانہیں ملک کے بنچ کاہے،ان کا کہناتھا کہ عوامی عدالت کافیصلہ ہے کہ ووٹ کوعزت واوراپنی عزت بچاؤ۔کیپٹن صفدر نے کہا کہ نوازشریف عاجز اور خلوص دل والا انسان ہے،نوازشریف کیلئے یہ مشکلیں تو کوئی مشکل ہی نہیں،عوام نے بھانپ لیا ہے جب فیصلے ٹھیک نہ ہوں تو ریاست پر بوجھ پڑ جاتا ہے ۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن