Courtesy: ڈیلی پاکستان

کراچی:کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے اور 100انڈیکس میں 463پوائنٹس کی کمی آئی ہے ۔تفصیل کے مطابق جمعے کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا گیا اور کے ایس ای 100انڈیکس 463پوائنٹس کی کمی کے بعد42ہزار پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔آج کاروبار کے دوران 10کروڑ 89لاکھ 22ہزار950شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو8ارب19کروڑ75لاکھ52ہزار147روپے تھی ۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن