Courtesy: ایکسپریس

پاکستان کے اکثر گھروں میں صبح یہی سوال گونجتا ہے کہ آج کیا پکایا جائے؟ اب اس کا حل ایک ایپ میں پیش کردیا گیا ہے جسے مفت میں ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ اس ایپ کا نام یملی 2.0 ہے جو فریج کی اشیا دیکھ کر اپنے ڈیٹا بیس کو چیک کرتی ہے اور ان اجزا کی مدد سے فوری اور بہترین پکوان اور کھانوں کا مشورہ دیتی ہے۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن

بس ایپ کھول کر آپ کو کیمرے سے کھانے پینے کی اشیا اسکین کرانی ہوتی ہیں بقیہ کام یہ ایپ کرتی ہے۔ ایپ غذائی احتیاط اور تدابیر کا خیال رکھتے ہوئے اس کا بہترین مشورہ دیتی ہے۔ اگر آپ کو کھانا پکانا نہیں آتا تو یہ ایپ اس کی مرحلہ وار ترکیب بھی بیان کرتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ اوون کو پہلے سے گرم بھی کرسکتی ہے اور کھانا تیار کرنے پر آپ کو اس کی اطلاع بھی دیتی ہے۔ یہ ایپ گھریلو اشیا بنانے والی کمپنی ورل پول نے تیارکی ہے جو اس کے آلات کے ساتھ کام کرتی ہے لیکن کھانے کا مشورہ دیتے وقت ضروری نہیں کہ اسے کمپنی کے اوون میں پکایا جائے۔

آپ کسی بھی اینڈرائڈ فون پر یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے باورچی خانے یا فریج میں موجود اشیا کی تصویر کھینچ کر اس سے مزیدار کھانے بنانے کا مشورہ لے سکتے ہیں۔ ایپ باورچی خانے کی مختلف اشیا دیکھ کر انہیں شناخت کرلیتی ہے اور ان سے بننے والے کھانے کا مشورہ دیتی ہے۔ اب آپ جو پسند فرمائیں وہ کھانا پکاسکتے ہیں اور اس کی ریسپی اور بنانے کی ترکیب بھی ایپ ہی فراہم کرتی ہے۔ ایپ کھانے کی غذائی معلومات کو بھی ظاہر کرتی ہے جو اسکرین کے درمیان ایک دائرے میں دکھائی دیتی ہے۔ ایپ نیچرل لینگویج پروسیسنگ کے تحت کھانے کی اشیا پہچانتی ہے۔