Courtesy: ڈیلی پاکستان

قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے گرین شرٹس کو نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز بچانے کا نسخہ بتادیا۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں رمیزراجہ نے ٹیم مینجمنٹ کو مشور ہ دیا کہ یاسر شاہ کو بگ بیش سے بلوا کر نیوزی لینڈ کیخلاف کھلایا جائے ،وہ شاداب خان کے ساتھ وکٹیں لینے والے ایک اور باؤلر بن سکتے ہیں۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن

نیوزی لینڈ کی جارح مزاج بیٹنگ لائن اپ کو روکنے کیلئے انہیں آٹ کرنا بہت ضروی ہے ، اب جبکہ شعیب ملک بالنگ نہیں کررہے اور فاسٹ بالرز کو مار پڑ رہی ہے تو مزید لیگ سپن پاکستان کی مشکلات کا حل ہوسکتی ہےیاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 5میچز کی ون ڈے سیریز کا تیسرا مقابلہ ہفتے کو ڈیونیڈن میں کھیلا جائے گا ، گرین شرٹس کو سیریز میں واپسی کیلئے یہ مقابلہ ہر حال میں جیتنا ہوگا۔