Courtesy: ایکسپریس

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی رہائش گاہ جاتی امرا فارم ہاؤس میں کارکنوں کے ہمراہ نماز جمعہ ادا کی۔ نواز شریف نے کارکنوں سے مصافحہ کیا اور مسائل بھی سنے۔ کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، کارکنان متحد رہیں کیونکہ عوامی رابطہ مہم میں انہیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن

نواز شریف کا کہنا تھا کہ مخالفین ہمارے خلاف جو سازشیں کر رہے ہیں، ان سے گھبرانے والے نہیں، ماضی میں جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا اور اب بھی کریں گے، 2018 میں عوام احتجاج اور دھرنے کی سیاست کو مسترد کر کے ن لیگ کا ساتھ دیں گے۔