Courtesy: اردو پوانٹ

عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ ن لیگ والے بھی میرے خلاف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی جانب سے حکمران جماعت ن لیگ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن

عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ ن لیگ والے بھی ان سے ڈرتے ہیں اور ان کیخلاف ہیں۔ عائشہ گلالئی کا دعوی ہے کہ ن لیگ کو ڈر ہے کہ کہیں میں مریم نواز کے برابر نہ آ جاوں۔ اسی لیے ن لیگ والے انہیں قومی اسمبلی میں بات کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔ عائشہ گلالئی نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آوٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔