Courtesy: اردو پوانٹ

بھارتی بحریہ اپنی تاریخ کی سب سے بڑی جنگی مشقوں کی تیاری کر رہی ہے جس میں بھارت پہلی مرتبہ خطے کے 23 ملکوں کی میزبانی کرے گا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق توقع کی جا رہی ہے کہ بحری مشقوں میں دیگر ملکوں کے 30 بحری جنگی جہاز حصہ لیں گے جب کہ مجموعی طور پر ان مشقوں میں 70 بحری جہاز شریک ہوں گے۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن

بھارتی نیوی کی مشرقی کمان کا ایک بڑا حصہ ان مشقوں میں شریک ہوگا، بحری مشقوں کا آغاز یکم مارچ کو ہوگا اور یہ 5 روز تک جاری رہیں گی۔ بھارتی میزبانی میں ہونے والی مشقوں میں شرکت کرنے والے ممالک میں آسٹریلیا، تنزانیہ، نیوزی لینڈ، فلپائن، بنگلہ دیش، کمبوڈیا، میانمار، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، سنگاپور، ملائیشیا، جنوبی افریقہ، موریشس، ویت نام، برونائی، کینیا، موزمبیق ، متحدہ عرب امارات، یمن اور اومان شامل ہیں۔