Courtesy: ایکسپریس

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورسز (اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے ڈھائی کلو ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزمان مجید احمد اور شمیم اختر ایمریٹس ائیر کی پرواز 623 سے جدہ جارہے تھے اور انہوں نے ہیروئن تھرماس میں چھپا رکھی تھی۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن

اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ فیملی کے ہمراہ محمد ازان نامی بچہ بھی ہے، ملزمان کو تفتیش کے لیے حوالات منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 2 روزقبل علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پربیرون ملک جانے والی غیرملکی دوشیزہ کے سامان سے 9 کلو ہیروئن برآمد ہوئی تھی، جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 15 کروڑ روپے تھی۔