Courtesy: ڈیلی پاکستان

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو گردن اور کمر میں درد کے بعد لندن کے ہسپتال لایا گیا جہاں پر انہیں داخل کر لیا گیا اور ان کا علاج جاری ہے،ڈاکٹروں نے سابق وزیر خزانہ کا ڈیڑھ گھنٹے تک طبی معائنہ کیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکو گردن اور کمر کے درد کے علاج کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا۔انہیں علاج کے لئے لندن کے برج ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں کمر کے علاج کے لیے انجکشن لگائے جا رہے ہیں۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن

ڈاکٹرز نے اسحاق ڈار کاڈیڑھ گھنٹے تک معائنہ کیا اور انہیں اسپتال میں داخل کرلیا۔سابق وزیر خزانہ خزانہ کو کل اسپتال سے ڈسچارج کئے جانے کے امکانات ہیں۔واضح رہے کہ اسحاق ڈار گزشتہ برس عمرے کی ادائیگی کے دوران سانس لینے میں تکلیف اور سینے میں بھاری پن کے باعث گذشتہ سال29 اکتوبر کو علاج کی غرض سےلندن پہنچے تھے۔ لندن میں 21 دسمبر کو ڈاکٹرز کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اسحاق ڈار کی گردن اور کمر کے درمیان تین ڈسکس اپنیجگہ سے ہل چکی ہیں۔