Courtesy: اردو پوانٹ

کوالکوم سمارٹ آڈیو پلیٹ فارم اور کورٹانا کی حامل پہلی ڈیوائسز 2018 کی پہلی ششہماہی میں ہی دستیاب ہونگی سمارٹ سپیکروں کی مارکیٹ میں زیادہ سےز یادہ شیئر حاصل کرنے کے لیے الیکسا اور گوگل کے درمیان جنگ سی چھڑ گئی ہے۔ چھٹیوں کے دنوں میں ایمزون اور گوگل نے لاکھوں سمارٹ سپیکر نقصان پر فروخت کیے ہیں۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن

مائیکروسافٹ کورٹانا ان سے کہیں پیچھے ہے۔ جلد ہی یہ صورتحال بدلنے والی ہے۔ سی ای ایس 2018 میں کوالکوم نے نیا سمارٹ آڈیو پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے۔ اسے مائیکروسافٹ کے اشتراک سے بنایا گیا ہے۔ کوالکوم کے سینئر ایگزیکٹیو انتھونی مرے کا کہنا ہے کہ نئے پلیٹ فارم سے کورٹانا کی پرسنلائزیشن کی صلاحیتیں صارفین کو نئے تجربے سے روشناش کرائیں گی۔

مائیکروسافٹ کی جورڈی ریباز کا کہنا ہے کہ کوالکوم کے بنائے سمارٹ سپیکر اور ان میں مائیکروسافٹ ٹیکنالوجی کی سپورٹ لوگوں کو گھر اور کام پر تخلیقی صلاحیتیں استعمال کرنے کے قابل بنائے گی۔ کوالکوم سمارٹ آڈیو پلیٹ فارم اور کورٹانا کی حامل پہلی ڈیوائسز 2018 کی پہلی ششہماہی میں ہی دستیاب ہونگی۔