Courtesy: اردو پوانٹ

In-display فنگر پرنٹ سنسر کو مین بورڈ اور او ایل ای ڈی پینل کے بیچ میں نصب کیا جائے گا دسمبر میں Synapics نے ایسے فنگر پرنٹ سکینر کا اعلان کیا تھا، جو ڈسپلے کے نیچے نصب کیا جا سکتا تھا۔کمپنی نے کہا تھا کہ اس ٹیکنالوجی کے حامل پہلے فون کو کنزیومر الیکٹرونکس شو 2018 میں متعارف کرا یا جائے گا۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن

اب ویوو نے لاس ویگاس میں ہونے والے سی ای ایس 2018 میں اس ٹیکنالوجی کے حامل پہلے سمارٹ فون کو متعارف کرایا ہے۔ In-display فنگر پرنٹ سنسر کو مین بورڈ اور او ایل ای ڈی پینل کے بیچ میں نصب کیا جائے گا۔ یہ انگلی کو کوروشن کرے گا اور پھر اس روشنی کی مدد سے تصدیق کا پراسس مکمل کرے گا۔

ایلکس فینگ، سینئر وی پی ویویو نے پریس ریلز میں بتایا کہ یہ طریقہ سمارٹ فون انڈسٹری کو درپیش آسان تصدیق کے مسئلے کا حل ہے۔یہ سمارٹ فون بڑے پیمانے پر تیاری کے لیے تیار ہے اور اس کا اعلان 2018 کی ابتدا میں ہی کر دیا جائے گا۔ اس میں سیکورٹی کا لیول وہی ہے جو موجودہ فلیگ شپ ڈیوائسز، ویوو وایکس 20اور گلیکسی ایس 8/ کے، سکینر میں ہے۔