Courtesy: ڈیلی پاکستان

تحریک انصاف کے رہنماءعبدالعلیم خان اور ان کے ہاﺅسنگ منصوبوں سے متعلق معاملات کی انکوائری کیلئے قومی احتساب بیورو(نیب) نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے پانچ افسران کو 15جنوری کو طلب کر لیا ہے جبکہ پارک ویو ولازاور ریورایج ہاوسنگ سوسائٹی کی انکوائری میں نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے خلاف انکوائری کے لئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے ) کو خط لکھ دیا ہے، خط میں علیم خان اور ان کے ہاوسنگ منصوبوں سے جڑے ایل ڈی اے کے5افسران کو تحقیقات کے لئے طلب کیا گیا ہے۔ قومی احتساببیورو لاہور نے ایل ڈی اے کے افسران ڈائریکٹر شیخ عبدالقیوم ، ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم اخترزیدی، راجہ عباس ، خواجہ شوکت جمال اور پٹواری محمد اکرم کو طلب کیا ہے۔ نیب حکام لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران سے 15جنوری کوتحقیقات کریں گے۔