Courtesy: ڈیلی پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے کہاہے کہ میری سوسائٹی کا این او سی منسوخ کر کے اسے غیر قانونی قرار دیا گیا ہے ،ن لیگ کی غلط فہمی ہے کہ میں عمران خان کا ساتھ چھوڑ دوں گا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کہناتھا کہ 2010میں ایل ڈی اے سے پہلے سے منظور شدہ ہاو¿سنگ سوسائٹی خریدی،میری سوسائٹی کا این او سی منسوخ کر کے اسے غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن

سرکاری ادارے حکومتی دباو¿ پر مصلحتوں کا شکار ہیں، نہ کوئی غیر قانونی کام کیا ہے اور نہ کبھی کروں گا۔ ان کا کہناتھا کہ پہلے بھی عمرانخانکے ساتھ تھا آیندہ بھی کھڑا رہوں گا ، میں ہر طرح سے حکومت کا مقابلہ کروں گا۔ دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ علیم خان نیب سمیت ہر قومی ادارے سے تعاون کر رہے ہیں ۔واضح رہے کہ علیم خان کی ویڑن ڈویلپرز کو ایل ڈی اے کی جانب سے مسترد ہاوسنگ سکیم کا نام تبدیل کر کےاس کی تشہیر کرنے پر کمپٹیشن کمیشن کی جانب سے 10 ملین جرمانہ اور شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا تھا۔