Courtesy: جاوید چودھری ڈاٹ کام

لکھنؤ (این این آئی)بھارت میں زہرہلی شراب پینے سے 11افراد ہلاک ہوگئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں بارہ بنکی کے دیوا علاقے میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے سات افراد کا پوسٹ مارٹم رات میں ہی کرا دیا تھا۔ ضلع انتظامیہ کو اندیشہ تھا کہ صبح ہوتے ہی سیاسی پارٹیاں اس کو مسئلہ بنا کر دھرناو مظاہرہ کر سکتی ہیں۔ کثیر تعداد میں پولیس فورس کی تعیناتی کے درمیان پوسٹ مارٹمکراکر لاشوں کو اہل خانہ کے حوالہ کر دیا گیا ۔پوسٹ مارٹم کے بعد بسرا محفوظ کر لیا گیا ہے۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن

دیر رات تک افسر ان پولیس فورس کے ساتھ ان کے گھروں پر تعینات تھے، تا کہ سیاسی پارٹیاں صبح اس کو ایشوز نہ بنا سکیں۔معاملہ میں تین لاشوں کی آخری رسوم پوسٹ مارٹم کے بغیر ہی ادا کر دی گئیں۔دیوا علاقے میں زہریلی شراب پینے سے ہونے والی اموات کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ 2008 میں بھی زہریلی شراب پی کر 3 افراد کی موت ہو چکی ہے۔