Courtesy: ڈیلی پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہناتھا کہ میں نے زندگی میں صرف ایک بار نوکری کی اور اس میں بھی مجھے 10 دن کے بعد نکال دیا گیا کیونکہ میں میری لڑائی ہوجاتی تھی کبھی کسی اور کبھی کسی سے ۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو دکے دوران عمران خان نے ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے زندگی میں صرف ایک مرتبہ ہی کام (نوکری ) کیا ، جب میں اسکفورڈ میں پڑھتا تھا تو میرے پاس پیسے ختم ہو گئے ۔

نشے سے نجات کیلئےایک دُکھی دل کی پکار “یہ دھواں کھا گیا ، میری روح کو، میرے چین کو ” گلوکار سلطان بلوچ کا سلگتا ہوا نغمہ ، دلگداز آواز، دل کو چھو لینے والی دھن روح کو تڑپا دینے والے بول – ولنگ ویز پروڈکشن

ان دنوں جنگ چل رہی تھی اور میرے والد پیسے نہیں بھیج سکے ،پہلے سال ہی پیسے ختم ہو گئے تو مجھے ایک سٹور میں کام کرنا پڑا ،ان دنوں کرسمس کی تین ہفتوں کی چھٹیاں تھیں اور مجھے تین ہفتے کیلئے ہی کام کرنا تھا لیکن 10 دن کے بعد ہی مجھے نکال دیا گیا کیونکہ میری کسی نہ کسی سے لڑائی ہو جاتی تھی ۔ عمران خان کا کہناتھا کہ کوئی مجھ سے زبردستی کوئی کام نہیں کر وا سکتا ،میر ے لیے کھلاڑی ہونا بھی مشکل تھا میری کیپنٹز سے بھی لڑائی ہو جاتی تھی ۔اللہ نے مجھے زندگی میں کامیابی دی ہے ،کرکٹ ، سیاست اور ہسپتال بنانے میں مجھے کامیابی ملی ،کیا میں کوئی ربوٹ تھا جو کنٹرول ہو کر یہاں تک پہنچا ہوں۔