لاہور( این این آئی )پاکستان دنیا میں تیزترین ریٹیل مارکیٹ بننے کی جانب گامزن ہے، نوجوان نسل کے ذرائع آمدن میں اضافے کی وجہ سے قوت خرید میں اضافہ ہوا ہے، اگر یہی صورتحال رہی تو 2021ء تک پاکستان میں ریٹیل اسٹورز کی تعداد میں 50فیصد تک اضافہ ہوجائے گا جبکہ دس لاکھ سے زائد نئی دکانیں بھی کھلیں گی۔

“میں نے تجربے سے سیکھا ہے کہ مجھے زندگی میں کسی ایکسکیوز کے پیچھے نہیں چھپنا” طٰہ صداقت Ceo ولنگ ویز “مجھے یقین ہے کہ زندگی میں آخرکار آپ وہ کر گزرتے ہیں جوآپ کرنا چاہتے ہیں”

Posted by Willing Ways on Tuesday, October 3, 2017

عالمی ادارے بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی آبادی میں دو تہائی تعداد نوجوان نسل کی ہے جو کہ تیس برس سے کم اور اپنی آمدنی کے ذرائع بڑھانے پر توجہ دے رہی ہےاور اس وجہ سے ملک میں خریداری کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال میں بہتری اور شرح نمو میں استحکام کی وجہ سے غیر ملکی آپریٹرز بھی یہاں کا رخ کررہے ہیں ۔بلومبرگ کا کہنا ہے کہ اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو 2021ء تک پاکستان میں ریٹیل اسٹوروں کی تعداد میں پچاس فیصد اضافہ متوقع ہے، یعنی پانچ سال کے دوران دس لاکھ سے زائد دکانوں کا اضافہ ہوگا۔

Courtesy: جاوید چودھری ڈاٹ کام