دمشق(این این آئی) شام کے صوبے دیر الزور میں امریکا اور روس کے فضائی حملوں میں کم از کم 28 عام شہری ہلاک ہو گئے۔شامی مبصر تنظیم برائے انسانی حقوق کی جانب سے جاری بیان کے مطابق داعش کے خلاف برسرپیکار امریکی عسکری اتحاد اور روس کے جنگی طیاروں نے مختلف اوقات میں شامی صوبے دیر الزور میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 28 شہری ہلاک ہو گئے۔تنظیم کے سربراہ رمی عبدالرحمان نے بتایا کہ دریائے فرات کے کنارے آباد کے ایک گاؤں پر امریکی عسکری اتحاد کے جنگی طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک ہی

“میں نے تجربے سے سیکھا ہے کہ مجھے زندگی میں کسی ایکسکیوز کے پیچھے نہیں چھپنا” طٰہ صداقت Ceo ولنگ ویز “مجھے یقین ہے کہ زندگی میں آخرکار آپ وہ کر گزرتے ہیں جوآپ کرنا چاہتے ہیں”

Posted by Willing Ways on Tuesday, October 3, 2017

خاندان کے 12 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں روسی جنگی طیاروں نے بھی دریائے فرات کے قریب آباد خیموں کو نشانہ بنایا جس میں 5 بچوں سمیت 16 افراد ہلاک ہوئے۔

Courtesy: جاوید چودھری ڈاٹ کام