لاہور ( آن لائن )آئی سی سی نے آزادی کپ میں مدد کے لئے پی سی بی کو ایک ملین ڈالر دیئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان کو آزادی کپ کے انعقاد میں سپورٹ کر نے کے لئے 1.2ملین ڈالر دیئے ہیں۔یہ رقم پی سی بی کی جانب سے عالمی سیکورٹی ادارے کو دی جائے گی جس کو اس موقع پر ہائر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں عالمی کرکٹ کے نہ ہونے کی وجہ سے 2016سےآئی سی سی سے مطالبہ کر رہا ہے کہ اس کے لئے ایک فنڈ مختص کیا جائے تاکہ ان

کے نقصانات کا ازالہ ہوسکے ،تاہم آئی سی سی نے کسی بھی فنڈبنانے سے انکار کیا تھا۔اس کے ساتھ ادارے نے اس بات کا بھی عندیہ دیا تھا کہ وہ مختلف مواقع پر کسی نہ کسی مد میں پاکستان کی مدد کرے گا۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی سیکورٹی ٹیم نے غیرملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔

Courtesy: جاوید چودھری ڈاٹ کام