اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چمک دار شفاف دانت شخصیت کی خوب صورتی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ہمارے چہرے کی سب سے اہم چیز مسکراہٹ ہے جس کی وجہ سے ہمارا چہرہ نہ صرف نکھر جاتا ہے بلکہ دوسروں کو متاثر کرنے میں بھی مسکراہٹ ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اور اگر اس مسکراہٹ میں آپ کے پیلے ،بدنما دانت شامل ہوجائیں تو سارا تاثر الٹ ہوجائے گا۔اس لیے اپنی شخصیت کو نکھارنے کے لیے دانتوں پر خاص توجہ دیجیے۔دانتوں کی چمک ، اور منھ کی بدبو یہ دو خاص عنصر ہیں جن پر ہمیں توجہ دینی ہے۔زرد دانت

“میں نے تجربے سے سیکھا ہے کہ مجھے زندگی میں کسی ایکسکیوز کے پیچھے نہیں چھپنا” طٰہ صداقت Ceo ولنگ ویز “مجھے یقین ہے کہ زندگی میں آخرکار آپ وہ کر گزرتے ہیں جوآپ کرنا چاہتے ہیں”

Posted by Willing Ways on Tuesday, October 3, 2017

اور منھ سے خارج ہونے والی بدبو متأثر کن شخصیت کے حامل فرد کو بھی دوسروں کے لیے ناپسندیدہ بنادیتی ہے اور لوگ اس کے قریب بیٹھنے سے کترانے لگتے ہیں۔ یہ دونوں مسئلے چند گھریلو ٹوٹکوں پر عمل کرنے سے بہ آسانی حل ہوسکتے ہیں۔منھ کی بدبو دور کے لیے صبح شام نمک ملے نیم گرم پانی سے کلیا ں کرنے کی عادت اپنائیں۔ باورچی خانے میں کام کرتے ہوئے ہرا دھنیا صاف کریں تو اس کی ڈنڈیاں کچرے میں نہ پھینکیں بلکہ تھوڑی دیر تک چیونگم کی طرح چبائیں۔ اس سے منھ کی بدبو دور کرنے میں مدد ملے گی۔دانتوں کو چمکانے کیلیے میٹھا سوڈا، لیموں کارس، اور نمک ہم وزن لے کر پیسٹ بنالیں اور صبح شام اس سے برش کریں، دانت چند دنوں میں چمک جائیں گے۔ ناریل کا تیل رگڑنے سے بھی دانت خوب چمک جاتے ہیں۔ اسی طرح شہد ملے پانی سے کلیاں کرنے سے نہ صرف دانت چمک جاتے ہیں بلکہ مسوڑھوں کی جملہ بیماریوں سے بھی نجات ملتی ہے کیوں کہ شہد میں اینٹی سیپٹک اجزا شامل ہوتے ہیں۔لیموں کے چھلکوں کو ضائع کرنے کے بجائے انھیں دھوپ میں سکھا کر سفوف بنا لیں۔ جب کبھی کسی دعوت میں جانا ہو خوب رگڑ کر برش کیجیے نہ صرف دانت چمک جائیں گے بلکہ سانسیں بھی مہک جائیں گی۔

Courtesy: جاوید چودھری ڈاٹ کام